Categories
Breaking news

پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں آئندہ ماہ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

سندھ بھر کے تمام الیکشن سیل اور معاملات علی زیدی سنبھالیں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے کراچی الیکشن سیل کے سربراہ بلال غفار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں جنرل الیکشن سیل کے سربراہ فردوس شمیم نقوی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان ہوں گے جس کا اعلان عمران خان کریں گے۔

خرم شیر زمان کی نامزدگی کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات میں ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *