Categories
Breaking news

پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے، شہباز گِل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گِل پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک مؤخر کردی گئی۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پر چلا گیا ہے، تیل دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور مجھے انصاف دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *