Categories
Breaking news

پی ٹی آئی دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران عہدوں سے فارغ

پی ٹی آئی دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران عہدوں سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *