
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے زیرِ اہتمام شمولیتی جلسہ آج کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں ہو گا۔
صوبائی پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوپہر 1 بجے ہونے والے جلسے سے مرکزی رہنما اسد عمر، قاسم سوری اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان
عمران خان نے کہا کہ آج پرویز الہٰی اور محمود خان میرے ساتھ بیٹھے ہیں، آج بڑے اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسپیکر قومی اسمبلی احمقانہ رویہ فوری ترک کریں: شیریں مزاری
پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو احمقانہ رویہ فوری ترک کرنا چاہیے۔
-
عمران خان تاریخ پر تاریخ نہیں دیں: سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ مت دیں، استعفے دیں اور جان چھوڑ دیں۔
-
کراچی: ڈاکوؤں، کار لفٹرز سے پولیس مقابلے، 7 ملزمان گرفتار
کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں اور کار لفٹروں سے مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو زخمی حالت میں اسلحے، موٹر سائیکل، چھینی گئی کار سمیت گرفتار کر لیا۔
-
لکی مروت: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی
خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے تھانے برگئی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
-
کراچی میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
کراچی میں 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
-
حج ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا، مفتی عبدالشکور
انہوں نے کہا کہ حج 10 لاکھ روپے سے کم کرکے ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا ہے، اس سال مزید بہتر انتظامات کریں گے۔
-
پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں
موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک بند اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کردی گئی ہے۔
-
بلاول کا بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر ردِعمل
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرکے نہ تاریخ بدلی جاسکتی ہے نہ حقائق کو مسخ کیا جاسکتا ہے۔
-
لگتا ہے عمران فیس سیونگ چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ہفتے بعد اسمبلیاں توڑنے کے بجائے آج ہی توڑ دیں۔
-
عمران نے صوبوں میں عدم اعتماد لانے کا وقت دیا ہے، ایمل ولی
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس لیے دیا گیا تاکہ دونوں صوبوں میں اپوزیشن عدم اعتماد لائے۔
-
کے پی میں عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں، بیرسٹر سیف
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پرویز الہٰی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔
-
اسمبلیاں توڑنا کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اداروں اور ان کے سربراہان پر الزامات اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔
-
اسمبلیاں تحلیل کرنےکیلئے 6 دن کا وقفہ کیوں؟ فواد نے بتا دیا
فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 6 دن کا وقفہ اس لیے لیا ہے کیوں کہ اس دوران ہمیں قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کارروائی کرنی ہے۔
-
اسمبلیاں توڑنے کے لئے تاریخیں نہیں دینا پڑتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، مریم اورنگزیب
وزیراطلاعات نے کہا کہ آپ کے پاس اختیار نہیں تھا تو آج نوٹنکی کیوں کررہے ہیں اس وقت بتاتے۔
-
عمران خان کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس بلالیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف سمیت اہم اتحادیوں کی ورچوئل شرکت کا امکان ہے۔
-
الیکشن کی تاریخ لینے میں عارف علوی اور وزرا ناکام ہوئے، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں اور الیکشن میں حصہ لیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں نواز شریف واپس آئے گا تو کوئی قلعہ فتح ہو جائے گا۔