Categories
Breaking news

پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے

پی ٹی آئی اورن لیگی کارکنوں کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے

ڈسکہ این اے 75 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پوسٹ گریجویٹ کالج پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

دونوں پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

واقعہ پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے دورے کے دوران پیش آیا۔

ن لیگ کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو انتخابی حلقے کا دورہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس مل گیا۔

تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقے مندرانوالہ میں فائرنگ

آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کسی پولنگ اسٹیشن کےقریب نہیں ہوئی، پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ن لیگی ایم پی اے بلال فاروق تارڑ نے بھی پولنگ اسٹیشن گلوٹیاں اور ملحقہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔

دوسری طرف سیالکوٹ کے علاقے سترا میں گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *