
سابق وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج شام 5 بجے پی ٹی آئی گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے ایک زبردست احتجاج کرے گی۔
لاہور میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ حماد اظہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کے دوران مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حما د اظہر کا کہنا تھا کہ گورنر نے آئین کے آرٹیکل 109 کی خلاف ورزی کی ہے، عوام خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، اب اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سے اتحادی جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چھیننے اور بے عزت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو زرداری اینڈ کمپنی کی طرف سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹیلی فون کالز اور رقم کی پیشکش ہو رہی ہے تاکہ عمران خان کے اعلان کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکا جاسکے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پنجاب میں دھند، متعدد موٹرویز سرِشام سے بند
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی مقامات پر موٹر ویز سر شام ہی بند کردی گئیں۔
-
خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
-
محمد عامر ذوالفقار نئے انسپکٹر جنرل پنجاب تعینات
وفاقی حکومت نے محمد عامر ذوالفقار کو نیا انسپکٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے۔
-
حکمراں اتحاد کا وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ، ذرائع
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق میں حکمراں اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
آئین کو پامال کیا جارہا ہے، عطا تارڑ
-
لاہور آتے جاتے ہیں، کوئی پابندی لگاتا ہے تو دیکھ لیں گے، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم لاہور آتے جاتے ہیں،اگر کوئی پابندی لگاتا ہے تو دیکھ لیں گے۔
-
فواد چوہدری کو چولیں مارنے کی بیماری ہے، فیصل کریم کنڈی
وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو چولیں مارنے کی بیماری ہے۔
-
صدر مملکت عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات
ملاقات میں صدر مملکت نے وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
-
وہ 6 ایم پی ایز کی بات کرتے ہیں، ایک بھی نہیں توڑ سکتے، حسین الہٰی
حسین الہٰی نے کہا کہ آج کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام 10 ایم پی ایز نے حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
-
وفاق کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔
-
عطا تارڑ نے مونس الہٰی کو بڑے ہوجانے کا مشورہ دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو بڑے ہوجانے کا مشورہ دیدیا۔
-
زرداری، نواز، گیلانی پر توشہ خانہ مقدمہ، مصدق عباسی کا اہم بیان
مصدق عباسی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کی پٹیشن میں سیکشن کی بحالی اور 50 کروڑ کی حد ختم ہوئی تو یہ مقدمے دوبارہ کھل جائیں گے۔
-
آصف زرداری پر الزامات بڑی بھونڈی حرکت ہے، حسن مرتضیٰ
پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر الزامات بڑی بھونڈی حرکت ہے۔
-
ارشد شریف کی والدہ کا بیان جے آئی ٹی نے قلمبند کرلیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل منعقد ہوگا۔
-
گورنر پنجاب نے اسپیکر کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا
گورنر نے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کیا۔
-
پنجاب اسمبلی 23 دسمبر کو نہیں ٹوٹ سکے گی، پی ٹی آئی وکیل کا اعتراف
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل گوہر خان نے اعتراف کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 23 دسمبر کو نہیں ٹوٹ سکے گی۔