Categories
Breaking news

پی سی بی یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا خواہشمند

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق کپتان یونس خان کو مستقل بنیادوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔پی سی بی دورۂ نیوزی لینڈ سے یونس خان کے اسائنمنٹ کے آغاز کا خواہشمند ہے۔ تاہم اس کا انحصار یونس خان کی اپنی دستیابی اور خواہش پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق یونس خان نے پی سی بی کی پیشکش پر حتمی جواب نہیں دیا تاہم بات چیت کا مرحلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *