Categories
Breaking news

پی سی بی کے کوچز پر یوٹیوب چینلز چلانے پر پابندی

Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کنٹریکٹ میں شامل کوچز کو یو ٹیوب چینلز چلانے سے منع کردیا، ہائی پرفارمنس سینٹر اور نئے کوچز کو پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا، انٹرویوز دینے کے لیے بھی پیشگی اجازت لینا ہوگی، پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔بورڈ نے یہ فیصلہ ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈيولپمنٹ ثقلین مشتاق کا ویڈيو بیان سامنے آنے کے بعد کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایک بار پھر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز کو اپنی سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے یاد دہانی کرائی ہے اور پیغام پہنچا دیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پی سی بی نے کوچز کو نہ صرف یو ٹیوب چینلز چلانے سے منع کیا ہے بلکہ پالیسی کے مطابق انٹرویوز دینے کے لیے پیشگی اجازت لینے کا بھی کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یو ٹیوب چینل پر چار روز قبل بیان سامنے آیا تھا، ان کے بیان سامنے آنے پر بورڈ نے ایک بار پھر اپنی پالیسی تمام کوچز اور عہدیداروں پر واضح کر دی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *