Categories
Breaking news

پی سی بی چھوڑنے کی وجہ حسن علی سے تکرار نہیں ، یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ حسن علی اور میرے درمیان تکرار پی سی بی چھوڑنے کی وجہ نہیں، حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی ، اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئس ٹب لینے کے معاملے پر ٹرینر یاسر ملک نے کہا آپ حسن علی کو میری بات ماننے کیلئے قائل کریں ، حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی ، اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔یونس خان نے کہا کہ میرے استعفی میں حسن علی کے واقعے کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنا حیران کن ہے، میری جانب سے استعفی پر خاموشی ، بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی عہدے اور نوکری کے لئے بورڈ کی طرف نہیں دیکھا، مجھے بورڈ نے عہدے کی پیشکش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *