Categories
Breaking news

پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لیے

Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کی طرز پر احتیاطی اقدامات میں کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ شامل ہیں۔

زمبابوے کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے ساتھ کورونا پروٹوکول بھی بنا لیے گئے ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ طے کردہ پروٹوکول میں شامل ہیں۔

پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کورونا ایس او پیز زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ارسال کرے گا، زمبابوے کرکٹ بورڈ انتظامات پر نظرثانی کر کے اپنی حکومت سے حتمی اجازت لے گا۔

پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں زمبابوے کرکٹ بورڈ کے تحریری جواب کا متنظر ہے جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی بیس اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ملتان جبکہ تین ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *