Categories
Breaking news

پی سی آر کے بغیر کب تک برطانوی سیاح اسپین آ سکیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

میڈرڈ (محمد نبی) ہسپانوی وزیر برائے صنعت، کامرس اور سیاحت رئیس ماروتو نے منگل کے روز کہا ہے کہ برطانوی سیاح 20 مئی کے بعد اسپین آ پائیں گے۔ ہفتہ وار کیبنیٹ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں برطانوی شہریوں کو اسپین آںے کی اجازت دینے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔ ان کے بقول مسلسل کیسز کی شرح میں کمی لانے اور ویکسی نیشن کے عمل کو جاری رکھنے سے وہ اس مقصد کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپین یونین نے ای یو سے باہر کے ممالک کے لئے غیر ضروری سفر پر پابندی میں نرمی لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان ممالک کے شہری جہاں 1 لاکھ آبادی کے تناسب سے 14 دنوں کی مسلسل کیسز کی شرح 100 سے کم ہے، یورپین یونین کے ممالک کو سفر کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ اس لحاز سے برطانیہ میں کیسز کی شرح 48 ہے۔ فی الحال برطانوی شہری معقول وجوہات کے بغیر اسپین کا سفر نہیں کرسکتے اور اگر مستثنیٰ وجوہات کے بغیر سفر کرنا ہو تو منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانا پڑتا ہے۔ یوکے جانے والے ہسپانوی شہریوں کو بھی لازمی طور پر منفی ٹیسٹ دکھانا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں 10 دن قرنطینہ کیا جاتا ہے اور 2 ٹیسٹس بھی ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *