Categories
Breaking news

پی بی 20 پشین III، ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہوگا

Advertisement
پی بی20پشین III، ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی بی20 پشین III کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی بی 20 پشین III خالی نشست پر ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہوگا، ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 23 تا 28 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے نام 29 دسمبر کو آویزاں کیےجائیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

الیکشن کمیشن کا پی بی 20 پشین III پر ضمنی انتخاب سے متعلق کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن 4 جنوری ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے سے متعلق اپیل کرنے کا آخری دن 8 جنوری ہوگا۔

سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا انتقال کرگئے

خاندانی ذرائع کے مطابق سید فضل اغا کچھ روز سے کراچی میں زیر علاج تھے، رکن بلوچستان اسمبلی سیدفضل آغا کا تعلق جے یو آئی ف سے تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جنوری کو جاری ہوگی، 17 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیےجائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست جے یوآئی ف کے رہنما سید فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *