Categories
Breaking news

پی ایف ایف: نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

Advertisement

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات درست کرنے کیلئے قائم نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے، کمیٹی اب 30 جون تک کام کرسکے گی۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے گزشتہ برس پاکستان میں نارملائزیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ستمبر میں حمزہ خان کی سربراہی میں پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔اس کمیٹی کو پہلے جون د2020 تک پاکستان فٹبال فیڈریشن میں انتخابی عمل مکمل کرکے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے قیام کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ تاہم کووڈ 19وبا کی وجہ سے یہ ٹاسک بروقت مکمل نہ ہوسکا تھا اس لئے پہلے 31 دسمبر 2020 تک کے معیاد بڑھادی گئی تھی۔اب معاملات مسلسل موخر ہونے کی وجہ سے فیفا کونسل نے ایک بار پھر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی معیاد بڑھادی ہے، اب اسے ٹاسک مکمل کرنے کیلئے 30 جون 2021 تک کا وقت مل گیا ہے۔فیفا کا کہنا ہے کہ حمزہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد مستقل بنیادوں پر نئے این سی چیئرمین کا تقرر کیا جائے گا اور اس دوران قائم مقام چیئرمین روزمرہ کے امور چلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *