Categories
Breaking news

پی ایس ایل 6: ابوظبی جانے والی فلائٹس ملتوی

جنگ نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے ابوظبی جانے والی فلائٹس ملتوی ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فلائٹس میں ویزوں کے اجراء نہ ہونے کے سبب ایک دن کی تاخیر ہوگئی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ لاہور اور کراچی میں ہوٹل میں موجود افراد کا قیام مزید ایک روز کے لیے بڑھادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بقیہ ویزے کل موصول ہونے کی امید ہے۔

پی ایس ایل شرکاء کے ویزے ایمریٹس کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے، ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے رات پی سی بی کو آگاہ کیا کہ کچھ ویزے آنا باقی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *