Categories
Breaking news

پی ایس ایل 5، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

Advertisement

پی ایس ایل 5، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے تیسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

Advertisement

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر آنے والے فخر زمان نے 46 رنز بنائے۔ دوسرے اوپنر تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آخری اوورز میں سمیت پٹیل اور ڈیوڈ ویز نے جارحانہ بلے بازی کی ، تاہم سمیت پٹیل آخری اوور میں اونچا کھیلنے کے چکر میں 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آخری 2 گیندوں پر 2 چھکے مارنے والے ڈیوڈ ویز 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

معروف اداکار شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جنید خان، سہیل تنویر ، محمد الیاس اور ایڈم لائتھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

مزید :

Breaking NewsکھیلPSLPSL News Update

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *