Categories
Breaking news

پی ایس ایل 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا ہے۔ 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل سات ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مقامی امپائرز میں آصف یعقوب (پی سی بی امپائر آف دی ائیر 2020)، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور محمد جاوید ملک ٹورنامنٹ کے 34 میچوں میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، راشد ریاض کو تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ روشن ماہنامہ اس روز میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فرور ی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
پی سی بی ایلیٹ پینل میں احسن رضا (لاہور) ، آصف یعقوب (اسلام آباد) ، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، عمران جاوید (کراچی)، راشد ریاض (لاہور)، شوزب رضا (لاہور) اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں، جبکہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں علیم ڈار ، مائیکل گف اور رچرڈ ایلنگ ورتھ شامل ہیں۔
پی سی بی ایلیٹ پینل میں علی نقوی (لاہور) ، افتخار احمد (کراچی) ، محمد انیس (لاہور) اور محمد جاوید ملک (ملتان) میچ ریفری شامل ہیں۔ جبکہ انٹرنیشنل میچ ریفری میں روشن ماہنامہ (سری لنکا) ہیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *