Categories
Breaking news

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے این سی او سی سے رابطے میں ہیں ، ترجمان پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے این سی او سی سے رابطے تیز کردیے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق آئندہ بھی فیصلہ کیا جائے گا، کراچی میں بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ بھی این سی او سی کو اعتماد میں لے کر کیا تھا۔ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لیے تیزی سے کام جاری ہے ، ابھی تک پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق کراچی میں ہوں گے۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹورنامنٹ دبئی شفٹ ہوگا یا لاہور، ابھی ’انتظار کرو اور دیکھو‘ کی پالیسی ہے لیکن کراچی میں ایونٹ کی تیاری ہو رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *