Categories
Breaking news

پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی اہم کھلاڑی منہ پر گیند لگنے سے زخمی

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک انجری کا شکار ہوگئے

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک انجری کا شکار ہوگئے۔

پریکٹس کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے بین ڈنک کے ہونٹ پر گیند لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ‏ہوئے اور ان کو ٹانکے لگائے گئے۔

اگر بین ڈنک صحتیاب ہوگئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوں ‏گے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کو ہونٹ پر 7 ٹانکے آئے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ‏قلندرز نے اپنے اہم کھلاڑی کے زخمی ہونے اور ان کی دستیابی سے متعلق فی الحال کوئی بیان ‏جاری نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *