Categories
Breaking news

پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے متعلق اہم اعلان

Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی پرواز

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے قومی پروازون کے متعلق اہم اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق نوزائدہ بچوں کے سفر پر ٹکٹس لینا ضروری نہیں ہوگا۔

سی ای او پی آئی اے نے یہ فیصلہ فیملیز کے لئے کیا ہے، نئے فیصلے کے بعد نوزائدہ بچے اپنے خاندان کے ساتھ پی آئی اے کی پروازوں پر مفت سفر کرسکیں گے۔

اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ نوزائدہ بچوں کے لیے ٹکٹس ختم کرکے مفت سفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل نوزائدہ بچوں کو ٹکٹس پر 10 فیصد تک کے اخراجات آتے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *