Categories
Breaking news

پی آئی اے نے کرایوں میں غیر معینہ مدت تک کمی کردی، ترجمان قومی ائیر لائن نے بڑی خوشخبری سنادی

Advertisement
Advertisement

 پی آئی اے قومی ایئرلائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

پاکستان انٹرنیشنل لائن کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار روہے 879 مقرر کیا گیا ہے جبکہ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8 ہزار 543 کردیا گیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن نے کہا کہ 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد کےلیے روزانہ چار پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں جبکہ لاہور کےلیے روزانہ 2 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے 14 اگست سے ملتان، گوادراور سکھرائیرپورٹ سے فلائٹ شیڈول بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 14اگست کو سفرکرنے والے مسافروں کو کرایہ نامے میں14 فیصد رعایت دی تھی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *