Categories
Breaking news

پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں بال بال بچ گئیں

Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں شدید ہوا کے باعث واپس آگئیں ہیںپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں شدید ہوا کے باعث واپس آگئیں۔

پی آئی اے کی پروازیں گلگت ایئرپورٹ پر پہنچیں تو 15 ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوا چلنے کے بعد پروازیں لینڈ نہ کرسکیں، دونوں پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ واپس آگئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دونوں پروازیں واپس اسلام آباد لینڈ کرگئیں،اسلام آباد سے گلگت کی تیسری پرواز بھی منسوخ کی جا رہی ہے،راستے میں بونجی کے مقام پر موسم بھی خراب ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں پروازیں اب کل دوبارہ شیڈول کی جائیں گی،پرواز میں نگراں وزیراعلیٰ،سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس بھی سوار تھے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا تھا ،ابوظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *