Categories
Breaking news

پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

Advertisement
 پی آئی اے  نے لاہور سے اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

Advertisement

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسکردو اور لاہور کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جا رہی ہیں، پہلی پرواز بدھ کے دن لاہور سے اسکردو کے لئے 153مسافروں کو لے کر روانہ ہو ئی۔ مسافروں کی جانب سے نئی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔

پی آئی اے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اندرون ملک سیاحت كو فروغ دینے اور مسافروں کی سہولت کے لئے شمالی علاقہ جات کے لئے مزید پروازیں چلا رہی ہے۔

 پی آئی اے  نے لاہور سے اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے تمام کارکنان کو نئی پرواز کی شروعات پر مبارکباد دیتے ہوئے مسافروں کی بہترین خدمات کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اندرون ملک مسافروں کی سہولت کے لئے مختلف شہروں کو فضائی رابطے سے منسلک کر رہی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر عبدالمقدم خاں، اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور پی آئی اے کے دیگر افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *