Categories
Breaking news

پی آئی اے مسافروں کو دیے جا نیوالے کھانے کے مینیو میں تبدیلی

Advertisement
Advertisement

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے دوران پرواز مسافروں کو دیے جانے والے کھانے کے مینیو میں تبدیلی کردی۔پی آئی اے نے دوران پروازمسافروں کو دیے جانے والے کھانے کے مینیومیں تبدیلی کردی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے کھانے کی سروسزمیں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی جس کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔ کھانے کی سروس میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں اورعملے کے ارکان کے درمیان رابطے کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں کے دوران گرم مشروبات پیش کرنے پرپابندی لگا دی، اب مسافروں کوپرواز میں پہلے سے بند ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے۔ اندرون ملک پروازوں میں صرف ڈبے میں پیک شدہ ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے سعودی عرب سیکٹرکے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اورمفن پیش کرنے جبکہ کافی یا چائے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابل اورخلیجی ممالک کی پروازوں میں صرف ہلکی پھلکی غذائیں یعنی اسنیکس پیش کیے جائیں گے۔ سعودی سیکٹر سے واپسی کی پرواز پر کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے.

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *