Categories
Breaking news

پیپلز پارٹی کے رہنما جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے جاں بحق

 پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما نجیب محسود جاں بحق ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی رہنما پر فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نجیب محسود صوبائی حلقہ 113 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *