Categories
Breaking news

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کیلئے جدو جہد کی ہے، ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کیلئے  جدو جہد کی ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا، پیپلزپارٹی میں چیف جسٹس، آئینی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی گنجائش نہیں۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ہمارے لیے قابل احترام ہیں، مسعود الرحمٰن کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ، مسعود الرحمٰن کی تمام پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کے لیے جدو جہد کی ہے، پیپلز پارٹی جہموری اقدار میں یقین رکھتی ہے، جہموریت کی مضبوطی میں معزز عدلیہ کا اہم کردار ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سخت فیصلے آئے لیکن پارٹی نے کبھی عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ عدلیہ میں پیش ہو کر جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *