Categories
Breaking news

پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، میدان خالی نہیں چھوڑنا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کروادیئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ استعفوں پر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

شہید محترمہ بے نظیر کی تیرہویں برسی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارٹی رہنما شرجیل میمن اور تیمور ٹالپور کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئے اور شہداء کے مزار پر حاضری دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *