Categories
Breaking news

پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر تشدد قانونی طور جرم اور انصاف پر کھڑے کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔ پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے۔ پی پی پی حکومتوں اور خود پارٹی نے ہمیشہ مضبوط خواتین، مضبوط پاکستان کے نعرے کی پیروی کی ہے، اسی نعرے کے تحت خواتین کے ہر شعبے میں کردار کو مضبوط بنانے کے کے لیے نمایاں اور انقلابی اقدام اٹھائے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی ملک کی واحد پارٹی ہے، جہاں خواتین کو صنفی امتیاز کے بغیر زیادہ تحفظ، احترام اور حوصلہ افزائی ملتی ہے، پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیر اعظم، سپیکر اور وزراء جیسے اہم عہدوں پر منتخب کرایا۔ ججز، پولیس افسران اور اس جیسے اہم عہدوں پر خواتین کی تقرریوں کے لئے راستے کھولے، وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرسٹ ویمن بنک اور خواتین کے لیے علحیدہ پولیس سٹیشن قائم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *