Categories
Breaking news

پیپلز پارٹی اسپین کے زیراہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید‎کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب،کیک کاٹا گیا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین کی صدارت میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پربارسلونا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں جیالوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور پرجوش اندازمیں نعرے بلند کرتے رہے۔

جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،ییپلزپارٹی یورپ کے صدرڈاکٹرارشاد کمبوہ کے علاوہ مقامی قائدین جن میں صدر پیپلزپارٹی اسپین چوہدری اشتیاق حسین،سنیئر رہنماؤں عبدالرزاق،ساجد گوندل،پروفیسر طاہر بھٹی،جاوید گل،ساجد انور،چوہدری جمال گجر،میاں عبدالروف آرائیں،ملک ابرارحسین نے خطاب کیا۔

پیپلز پارٹی اسپین کے زیر اپتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکی 68 ویں سالگرہ کی تقریب،جیالوں کی شرکت pic.twitter.com/c5ESebubDi

— Dost News (@dailydost) June 22, 2021

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ساری زندگی اس عہد کی تجدید کی ہے کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے کے عین مطابق آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے جدوجہد کریں گی اور اسی پر رہتے ہوئے انہوں نے زندگی نبھا دی،مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنی عظیم قائد کو نہیں بھولی،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،چوہدری اشتیاق حسین نے کہا کہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی یہ تقریب نہ صرف اظہار عقیدت ،خراج تحسین اور دعائے مغفرت کے لئے ہے بلکہ تجدید عہد کے لئے ہے،چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کیے ہیں ۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کے عزم و عہد کا اعادہ کیا۔آخر میں ممتازسیاسی اور سماجی شخصیت محمد اقبال چوہدری نے پاکستانی پیپلزپارٹی کے مرحوم قائدین کی مغفرت کیلئے دعا کی اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشی اوراستحکام کی بھی دعائیں کیں۔

تقریب میں چوہدری محمد اقبال، سردار غضنفر ،روبن کھوکھر. ملک ابرار. قاضی احسان الحق. محمد عارف. راجہ بشارت. لالہ ناصر. مہر فرہان کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
یادرہے کہ دختر مشرق، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ پوری دنیا میں منائی گئی، محترمہ بینظیر بھٹو پہلی مرتبہ 1988 میں اور دوسری بار 1993 میں وزیر اعظم منتخب ہوئیں تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *