
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب مزید انتظار نہیں کرسکتی ہے۔ پی پی کی قیادت 27 فروری کو لانگ مارچ کا آغاز کرے گی، جو مزار قائد سے شروع ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ کراچی سے نکلیں گے، اسلام آباد پہنچ کر کیا ہوگا یہ آنے والے وقت میں بتائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹولہ لوگوں کو گالیاں دینے کے لے پریس کانفرنس کرتا ہے، عمران خان کہتے ہیں چیئرمین نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جائیں گے۔
پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ خاتون جج کی سپریم کورٹ میں بطور جج نامزدگی، خوش آیند ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو، ملک میں آئینی اور جمہوری نظام کو جھٹکے نہیں لگنے چاہئیں۔
پی پی ترجمان نے کہا کہ منی بجٹ کے خلاف ایوان اور سڑک دونوں جگہ احتجاج کریں گے، بلاول بھٹو آج بھی کہتے ہیں اپوزیشن جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان خود فرماتے ہیں مجھے امپائر کی انگلی لے کر آئی ہے جبکہ ہمارے پیچھے عوام کی طاقت ہے اور ہم عوام کی طاقت سے ہی آئیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں، پاکستان اس وقت خطرے سے نکلے گا، جب عمران خان اپنے گھر جائیں گے۔
پی پی پارلیمنٹرین کی ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف گھٹیا باتیں کیں، جن کی مذمت کرتے ہیں، ان کو بتانا چاہتی ہوں اب یہ عمران خان کو برینڈ بنا کر نہیں بیچ سکیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گیے
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں مسلسل برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
تدفین کا تنازع: 7 ماہ قبل انتقال کرجانے والے پیر کی میت نکال لی گئی
پولیس کےمطابق علاقہ گڑھ فتح شاہ میں گزشتہ رات مسلح افراد پیر بہادر علی شاہ کی قبرکھود کر میت کو نکال کر ساتھ لےگئے۔
-
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
کراچی میں 7 گداگروں کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پریڈی تھانے کی حدود سے گرفتار سات گداگروں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
-
کراچی: سال نو کے پہلے پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی میں سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود میں سال نو کے پہلے پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی میں بلدیاتی کونسلزکا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤن کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
-
جہانگیر ترین کے جہاز سے متعلق سوال پر شاہ محمود کا جواب
اس کےجواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس کا جہاز ہے، اس نے جس طرف منہ کرنا وہی جانتا ہے۔
-
کشمیر زمینی تنازعہ نہیں ریاست کے لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے، فواد چوہدری
پاکستان کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر صرف ایک زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ریاست کے لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ اور جموں اور کشمیر ہمارے دلوں کے قریب ہے۔
-
چیئرمین نیب کو پیش ہونے سے روک کر وزیر اعظم نے اختیارات سے انحراف کیا، رضا ربانی
اپنے بیان میں رضاربانی نے کہا کہ ایگزیکٹو کو تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا آرڈر واپس لے، اسپیکر اس بڑی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔
-
ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں، میرا جہاز ہر طرف جا سکتا ہے، جہانگیر ترین
خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت پر صحافیوں نے جہانگیر ترین سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق پوچھا تو جہا نگیرترین مسکراتے رہے۔
-
ایف آئی اے کا غیر قانونی قابضین کیخلاف آپریشن، سرکاری املاک واگزار کرالی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
-
’چور‘ اور ’جھوٹا‘ ثابت ہوجانے والے عمران نیازی استعفیٰ دیں، شہباز شریف
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں، ملک آئینی وقانونی خلا میں چل رہا ہے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد جو بھی حکومتی فیصلے ہوں گے، وہ آئینی اور قانونی نہیں ہوں گے۔
-
مری میں سیاحوں کی آمد جاری، سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام
سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ویک اینڈ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
-
پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن
پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس میں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں اور خوراک فراہم کی گئیں۔
-
اسلام آباد میں بارش، پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے لگیں
پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ چھت ٹپکنےکی شکایات کئی بار کروا چکی ہوں۔
-
عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج
درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس کی سابق بیوی آمنہ نے عدالت سے تنسیخ نکاح کا یک طرفہ فیصلہ لیا اور اگلے روز اسماعیل نامی شخص سے شادی کرلی۔