Categories
Breaking news

پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا، چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

چوہدری منظور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کی سی ای سی کا ایجنڈا مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنا اور حکومت کو نکالنے کی حکمت عملی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 18 ماہ رہ گئے ہیں یہ حکومت ڈیڑھ سال میں کیا کرلے گی؟

چوہدری منظور کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نےکہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاتے ہیں۔

چوہدری منظور نے کہا کہ زرداری صاحب دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.