Categories
Breaking news

پیپلزپارٹی کا شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، ذرائع

Advertisement
پیپلزپارٹی کا شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شو کاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کردی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب تیار کرکے حتمی منظوری کیلئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلز پارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *