Categories
Breaking news

پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں، اعظم سواتی

پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں، اعظم سواتی

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی شکل برداشت نہ کرنیوالے چوری کا مال بچانے کے لیے اکٹھے ہوگئے، اپوزیشن قیادت کو عوام، قانون، آئین و جمہوریت سے کوئی غرض نہیں ہے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو بچانے، ملک کی بدنامی کے لیے جو کیا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، عبرتناک رسوائی اور ذلت اسحاق ڈار کا مقدر بنی۔

یہ بھی پڑھیے

انھوں نے کہا کہ جس نے ملکی دولت لوٹی اور چوری کی، اللّٰہ کی ذات سب جانتی ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا ایسا ہی عبرت ناک انجام ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر یومیہ اموات کی تعداد 70 سے زائد ہوچکی ہے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، اپوزیشن والوں کو کم از کم عوام کی زندگیوں کی تو پرواہ ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *