Categories
Breaking news

پیٹرول کی قیمت میں8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں8  روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے صرف نئی دہلی کے لیے پیٹرول پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو تیس فیصد سے کم کر کے 19 اعشاریہ چالیس فیصد تک مقرر کردیا۔

ٹیکس کی شرح کم ہونے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 103 روپے 91 پیسے سے 95 روپے 97 پیسے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مرکزی حکومت نے عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسائز ڈیوٹی میں پانچ جبکہ ڈیزل پر دس روپے کم کیے تھے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد دہلی انتظامیہ نے قیمتیں کم نہیں کیں تھیں، جس پر سیاسی رہنماؤں اور عوام نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور قیمتیں کم کرنے پر دباؤ ڈالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *