
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر نقصان برداشت کر رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے ملک کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے معاہدے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 245 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی، ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی عائد نہیں کریں گے۔
Table of Contents
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی کوشش کریں گے، جس کے لیے رواں ماہ حکومت کو 102 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے قول و فعل میں تضاد تھا، پوری حکومت چلانے کا ماہانہ خرچہ 45 ارب روپے ہوتا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گیس سیکٹر میں عمران خان 1500 ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی ہم نے سبسڈی دی ہے، اگر عمران خان نے غریب لوگوں کو سبسڈی دی تو ہم اس کو جاری رکھیں گے۔
دیکھتا ہوں مئی جون کی گرمی میں عمران کتنے دن دھرنا دیتے ہيں، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تاریخ کے سب سے تیز ترین بجٹ خسارے تحریک انصاف کے دور میں رہے، عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے بھی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ایم ڈی کو فون کیا اور ریئل اسٹیٹ میں ایمنسٹی مانگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں، سب سے زیادہ چین نے پاکستان کو قرضہ دیا اور تعمیرات کیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے سی پیک انتہائی ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی حیدر آباد موٹر وے بھی سی پیک کے پہلے فیز میں بنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں بجٹ دیں گے، کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی، عمران خان نے اپنے دوستوں کو مختلف شعبوں میں سبسڈی دے کر نوازا۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اگر جہانگیر ترین نہ ہوتے تو عمران خان حکومت نہ بنا پاتے، نواز شریف نے کبھی اے ٹی ایم کی سیاست نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کے لیے مشکلات پیدا کر گئی، نواز شریف نے 12 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیدوار بڑھائی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک میگا واٹ بجلی کے اضافے کے بجائے کمی کی، ماضی کی حکومت 3600 ارب روپے پاور سیکٹر میں قرضہ چھوڑ کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، نیازی حکومت نے اپنی نا اہلی کی وجہ سے اداروں کو نقصان میں دھکیلا۔
عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے، مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے ہیں، ہم محنت کررہے ہیں جلد خوشخبریاں دیں گے
وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی 4 سال کی حکومت میں پرائس انڈیکس میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لیے سبسڈی دی، سابق حکومت کے دور میں 60 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں افراطِ زر میں تاریخی اضافہ ہوا، ماضی کی حکومت نے ملک کے لیے معاشی مشکلات پیدا کی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
آج جعلی پروپیگنڈے کو بےنقاب کروں گا، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنی ناکامی چھپانے کے لیے بہانے تلاش کررہے ہیں
-
شرجیل میمن کی سندھ کو حصے کا پانی دینے کی اپیل
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے صوبۂ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دینے کی اپیل کر دی۔
-
چلاس :گاڑی اور وین میں تصادم ،10 افراد زخمی
چلاس میں تتاپانی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی اور وین میں تصادم ہوگیا، جس نتیجے میں10 افراد زخمی ہوگئے
-
2013ء تا 2018ء بجلی کی پیداوار کتنی بڑھی؟ وزارتِ توانائی نے بتا دیا
وزارتِ توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2013ء سے 2018ء کے دوران بجلی کی ملکی پیداوار میں 11 ہزار 650 میگا واٹ کا اضافہ ہوا۔
-
گورنر پنجاب کو 1 حوالدار اور 4 سپاہی باہر پھینکنے والے ہیں، طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ غیرآئینی مطالبے کرنے والے گورنر کو ایک حوالدار اور 4 سپاہی گورنر ہاؤس سے باہر پھینکنے والے ہیں
-
سندھ، آئندہ 3 دن میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن میں دادو، سکھر، لاڑکانہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
-
عمران خان فرح گوگی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی رہنما، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب فرح گوگی کو اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں
-
عید کے تیسرے دن پانی کی قلت کیخلاف دھرنا
عید کے تیسرے دن پانی کی قلت کے خلاف شہریوں نے ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ پر دھرنا دے دیا
-
وزیرِ ماحولیات سندھ نے عوام کو کیا مشورہ دیدیا؟
وزیرِ ماحولیات اسماعیل راہو نے سندھ کے عوام کو پانی کی قلت کے حوالے سے مشورہ دیا ہے۔
-
نواز شریف سے ہوئی ملاقاتوں سے عمران خان اور میں باخبر تھے: شیخ رشید
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں، میں اور عمران خان ان سے باخبر تھے۔
-
گاڑیوں کی ٹیکس وصولی کی مہم کب سے شروع ہوگی؟
صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ٹیکس وصولی کی مہم 16 مئی سے شروع کی جائے گی
-
پنجاب: ماڈلنگ اور غیرت کے نام پر 2 لڑکیاں بھائیوں کے ہاتھوں قتل
پنجاب کے 2 شہروں اوکاڑہ اور چیچہ وطنی میں 2 بہنیں بھائیوں کے ہاتھوں قتل کر دی گئیں۔
-
سیلاب سے متاثرہ افغانستان میں امداد بھجوا رہے ہیں: وزیر ِاعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں امداد بھجوا رہے ہیں۔
-
سندھ کے 3 بیراج پانی کی قلت کا شکار
سندھ کے سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
-
توہین مذہب کا قانون کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگا،حافظ حمد اللّٰہ
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے شیری مزاری کے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔
-
عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
-
کراچی میں آج کیسا موسم رہے گا ؟
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
-
گوجرانوالہ، تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں دوسرا دوست قتل
گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر ایک دوست نے دوسرے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
-
لودھراں، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی چل بسی
لودھراں میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی چل بسی، ورثاء نے بچی کی لاش اٹھا کر اسپتال میں احتجاج کیا، ایم ایس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہے جبکہ بچی کے ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔
-
عید کا تیسرا دن، لاہور میں بڑے پیمانے پر اسنیپ چیکنگ
عید کے تیسرے دن لاہور میں سیکیورٹی اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے مختلف مقامات پر جنرل ہولڈ اپ اور بڑے پیمانے پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔