Categories
Breaking news

پیٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کی کامیابی، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

آئل ٹینکر

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ آئل ٹینکرز کی 24 گھنٹے سے ہڑتال چل رہی تھی، حکومت اور آئل ٹینکرز کے معاملات حل ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ معاملات باہمی افہام و تفہیم سے طے پاگئے ہیں اور طے پایا ہےکہ آئل کی سپلائی اور ترسیل کیلئے ملتے رہیں گے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ آئندہ معاملات خراب نہ ہوں تو اس کیلئے ایک طریقہ کار طے ہوگیا ہے۔

اس موقع پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما تاج آفریدی کا کہنا تھاکہ حکومت نے 3 فیصد ٹیکس واپس لے لیا اور ہم ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ لانگ روٹ آئل ٹینکرز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *