Categories
Breaking news

پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل رقم میں ساڑھے 35 فیصد اضافہ

پیٹرولیم  لیوی کی مد میں حاصل  رقم میں ساڑھے 35 فیصد اضافہ

آئندہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر لگائی جانے والی پٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کی جانے والی رقم میں ساڑھے 35 فیصد اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے صارفین پر 160 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا خدشہ ہے۔

آئندہ مالی سال مختلف پٹرولیم مصنوعات، پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل، ہائی اوکٹیں اور لائٹ ڈیزل پر لیوی کے نفاذ سے حاصل ہونے والی رقم کی مد میں 610 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی بجٹ میں عام آدمی کے لیے کیا ہے؟

موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویزرکھی گئی ہے ، 3 منٹ سے زائد فون کال پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے، انٹرنیٹ کے استعمال اور ایس ایم ایس پر ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیا گيا ہے۔

بجٹ دستاویزکے مطابق پٹرولیم لیوی کی مد میں مختص کی جانے رقم رواں مالی سال کے ہدف سے 160ارب روپے زیادہ ہے اوررواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں وفاقی حکومت نے 450 روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

آئندہ مالی سال ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی مد میں بھی 2 ارب 8 کروڑ روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور لیوی کی وصولی کا ہدف 5 ارب 51 کروڑ روپے سے بڑھا کر 7ارب 60 کروڑ روپے کرنے کی تجویز کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *