Categories
Breaking news

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے نئی فیچر متعارف کرا دی

Advertisement

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے نئی فیچر متعارف کرا دی

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس اسپورٹ متعارف کرانے میں مزید پیشرفت شروع کر دی گئی۔

نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ اور ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں واٹس ایپ نے اپنی نئی سیکیورٹی اپڈیٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا ویب کلائنٹ سے مربوط کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اپڈیٹ کے تحت واٹس اینے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا موجودہ نظام اکاؤنٹس کی شناخت اور ان سے منسلک کرنے کے لئے صرف ایک QR کوڈ پر انحصار کرتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *