Categories
Breaking news

پیر تک تاجروں کے اکثر مسائل حل کریں گے، وزیر اطلاعات سندھ

تاجروں کو  کاروبار سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے،  وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے تاجروں کو آٹھ بجے تک کاروبار بند کرنے سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے۔

کمشنر ہاوس میں تاجروں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیر تک تاجروں کےاکثر مطالبات پورے اور مسئلے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی شکایات کی ہیں، تاجروں کی شکایات پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تاجروں کی شکایت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *