
فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا کااہم پیغام لے کر سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ محمدعلی درانی نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہم ملاقات کی ہے۔
شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے کہاکہ استعفوں کا سلسلہ ایک بار شروع ہوا تو جمہوریت ملک کی موجودہ صورتحال کےلیے خطرناک ہوگا۔
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع کرنے کی تجویز رکھی ہے، ہمیں بیک ٹو سیاست اور بیک ٹو پارلیمنٹ میں جانا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اتحاد کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔
محمدعلی درانی نے کہا کہ شہباز شریف سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے، اپوزیشن کی قیادت اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتی ہے،وہ پاکستان کی قوم کا اتحاد دیکھنا چاہتی ہے۔
سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ نے کہا کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ ہو، آئین کی بالادستی ملک کی بنیادی ضرورت ہے۔
محمدعلی درانی نے بتایاکہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ قوم کے لیے مخلص ہیں،وہ کسی کوتقسیم نہیں کرنا چاہتے،وہ جیل کے اندر سے کیا کردار ادا کریں۔
رہنما فنکشنل لیگ نے کہا کہ اگر اپوزیشن اور حکومت بات نہیں کرناچاہتیں تو ایسی صورتحال میں ڈائیلاگ کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے،ٹریک ٹو ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، یہ ڈائیلاگ ایکسپوز نہیں ہوتے ان کے نتائج ایکسپوز ہوتے ہیں۔
محمد علی درانی کاکہنا تھا کہ اپوزیشن ہو یا حکومت دونوں کی سمجھنے والی قوتیں ڈائیلاگ چاہتی ہیں، ہر سوچنے والا چاہتا ہے ٹکراؤ پاکستان کے حق میں نہیں ہے، ہم یہاں کسی کے خلاف نہیں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دونوں پارلیمنٹ میں جائیں، گفتگو شروع کریں، کیونکہ اس ٹکراؤ میں ہارنے والا تو ہارے گا، جیتنے والا بھی ہارے گا ،ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے حوالے سے ہماری ساری تیاری ہے، ہمیں بیک ٹو سیاست اور بیک ٹو پارلیمنٹ میں جانا ہے۔
محمد علی درانی نے کہا کہ پارٹی فیصلے کے شہباز شریف، میاں نواز شریف پابند ہیں، پی ڈی ایم کے فیصلے کے ہم سب پابند ہیں، ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے کنٹرورسی ہو، میں مولانا فضل الرحمٰن سے مسلسل ملتا ہوں، ان سے رابطہ ہے،ملکی قیادت سے میں ذاتی طور پر رابطے میں ہوں۔
محمد علی درانی نے کہا کہ مسلم لیگی سوچ کو اکٹھا ہو کر پاکستان کیلئے کام کرنا چاہئے، میں جو بات کہہ رہا ہوں وہ اسٹیبلشمنٹ، حکمران اور اپوزیشن کے حق میں ہے، ٹکراؤ کے نتیجے میں جو آگ لگے گی ، اس میں سب جلیں گے۔
رہنما نکشنل لیگ نے کہا کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں، آپ اپوزیشن کو گرفتار کرلیں گے تو ڈائیلاگ کے راستے بند ہوجائیں گے، ہر فرد کو اپنی پارٹی کے ڈسلپن کا پابند ہونا چاہئے، پارٹی کو کیا کرنا ہے، میری رائے ہے کہ ٹکراؤ نہیں ہونا چاہئے۔
محمد علی درانی کاکہنا تھا کہ جیلوں میں بند کرکے تحریکوں کو نہیں روکا جاسکتا، اپوزیشن بالخصوص پارلیمنٹ کے اراکین کو رہا کرنا چاہئے، انتقامی کارروائیاں کسی بھی مفاہمت کی کوشش کو نقصان پہنچائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اب میثاق جمہوریت، میثاق برداشت ہونا چاہئے، ملک کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہے، میں چاہتا ہوں ہر پراسیس آئین کے مطابق چلے۔
قومی خبریں سے مزید
-
بلاول بھٹو نے عمرکوٹ، سانگھڑ اور ملیر میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی منظوری دیدی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمرکوٹ، سانگھڑ اور ملیر میں ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی منظوری دے دی۔
-
حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان کی سیاست شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، ’حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے۔‘
-
آئیسکو نے مختلف سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کر دی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے آئیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر مختلف سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کر دی ۔
-
ریکوڈک کیس، پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع
ریکوڈک کیس میں پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع ہو گئی۔
-
شرمیلا فاروقی کا بیٹا کھلونوں کا انتخاب کرنے میں مصروف
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا بیٹا کھلونوں کا انتخاب کرنے میں مصروف ہوگیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
-
نواز شریف نے جعلی تاریخ پیدائش 25 دسمبر لکھوائی، فیاض الحسن چوہان
وزیرکالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان کہتے ہیں کہ نواز شریف کی سالگرہ کل نہیں ہے، نواز شریف کو 90 کےوسط میں قائداعظم ثانی بننے کا شوق پیدا ہوا تھا اور اسی لیے اُنہوں نے اپنی جعلی تاریخ پیدائش 25 دسمبر لکھوائی۔
-
کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچنےکی تردید
صوبائی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچنے کی تردید کردی۔
-
بھارت کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے باز رہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، برطانوی ریگولیٹر کے اقدام سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔
-
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کا کورونا سے انتقال
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
-
ڈاکٹر ماہا کیس، پولیس نے زیادتی کا خدشہ ظاہر کردیا
کراچی میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں تفتیشی حکام نے ماہا کے ساتھ زیادتی کیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا، عدالت نے 5 جنوری تک ملزمان کے ڈی این اے کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
-
بزدار کی 25 دسمبر کو امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہدایات
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
-
گورنر پنجاب سے ندیم افضل چن کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
-
عثمان بزدار کے اہلخانہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اہل خانہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے۔
-
کراچی، جناح اسپتال کے قریب لائن سے پانی کی چوری کا سراغ مل گیا
کراچی میں جناح اسپتال کے قریب واٹر بورڈ کی مرکزی لائن سے پانی کی چوری کا سراغ مل گیا۔
-
فضل الرحمٰن فساد کی اصل جڑ ہیں، شیخ رشید
وفاقی وزیر برائے امور داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن فساد کی اصل جڑ ہیں۔
-
زرداری کی مولانا فضل الرحمان کو جلسے میں شرکت کی دعوت
آصف علی زرداری نےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔