Categories
Breaking news

پیرا آراگونس کی کابینہ میں کون سی وزارت کس کے پاس ہوگی؟ مکمل تفصیلات لنک میں

بارسلونا (محمد نبی) گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز منتخب ہونے والے کاتالونیا کے صدر کی کابینہ میں شامل وزیروں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ ان کی جماعت ایسکویرا ریپبلیکا کے پاس 7 وزارتوں کا قلمدان ہوگا۔ علاوہ ازیں 14 محکموں کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی جہاں اتحادی جماعت جنت پر کاتالونیا بھی شامل ہوگی۔ ایکسویرا پارٹی کے پاس صدارت، داخلی امور، تعلیم، ثقافت، بزنس ایںڈ لیبر، ماحولیات کی وزارتیں رہیں گی۔ ان وزارتوں میں بعض وزیروں کے نام فائنل ہو چکے ہیں جب کہ چند ایک کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

ایوان صدر کے لئے لورا ویلیگرا کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ اس محکمے میں عوام سے متعلق انتظامی امور، مقامی کونسلز، سیلف گورنمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ جان اگناسی ایلینا کے پاس داخلی امور کا قلمدان ہوگا جس کے نیچے پولیس ، شہری تحفظ ، فائر فائٹرز اور سڑک حفاظت آتے ہیں۔ راجر تورینٹ کے پاس وزارت بزنس ایںڈ لیبر ہوگی۔ یہ ادارہ سابقہ دو وزارتیں، بزنس اور لیبر کے زم ہونے سے وجود میں آیا تھا۔ تعلیم، ثقافت، ماحولیات سمیت حقوق نسوان کی وزارتیں بھی تک طے نہیں پائی ہیں۔

دوسری طرف جنت پر کاتالونیا کے پاس نائب صدارت کی وزارت کے علاوہ اقتصادیات، صحت، خارجہ امور، وزارت انصاف، ڈیجیٹل پالسیز، شعبہء تحقیق اور یونیورسٹیاں اور معاشرتی حقوق کی وزارتیں شامل ہیں۔ وکٹوریہ ایلسینا کے پاس خارجہ امور کی وزارت رہے گی۔ وزارت صحت کا قلمدان جوسپ ماریہ کے پاس ہوگا۔ جب کہ وزیر اقتصادیات جویم خیری ہوں گے۔ وزارت انصاف، ڈیجیٹل پالسیز، شعبہء تحقیق اور یونیورسٹیاں اور معاشرتی حقوق کے وزیروں کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *