Categories
Breaking news

پہلی بار پیپلز پارٹی کو سندھ میں مشکلات کا سامنا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پہلی بار پیپلز پارٹی کو سندھ میں مشکلات کا سامنا ہے، اب عوام جماعتِ اسلامی کو منتخب کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہوتی ہے، جبکہ ایم کیو ایم جب ختم ہوتی ہے تو اس کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی جاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھی مہاجر جھگڑے کر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کیا جاتا تھا، اب سندھی بلوچ پیپلز پارٹی سے ہاتھ نکال رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو اختیارات کا رونا نہیں روئےگا، حافط نعیم الرحمٰن

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، الیکشن کمیشن نے ابھی تک ووٹر لسٹوں کی درستگی نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اب ختم ہوگئی ہے، سروے ہو رہے ہیں کہ 50 فیصد سے زیادہ جماعتِ اسلامی کا میئر چاہتے ہیں۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو خود کو اس کھیل سے الگ رکھنا ہو گا، پی ٹی آئی بھی اس نا اہلی میں شامل رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 14 ایم این ایز کو جو فنڈز ملے وہ کہاں گئے؟ پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *