
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلی بار فوج کو کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں فوج کے ساتھ ہوں، فوج کو پاکستان کا لازم حصہ سمجھتا ہوں، موجودہ حالات میں عمران کے ساتھ کھڑا ہوں۔
ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ کل سے میں نے کوشش کی کہ معاملات ٹھیک ہوجائیں، عمران خان الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، عمران خان کا رویہ بھٹو جیسا ہوتا جارہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خواہش کے خلاف نہیں جاسکتا، میں نے استعفیٰ عمران خان کے نام پر دیا تھا، فوج سے میرے تعلقات ہیں، لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں، ڈبل کراس نہیں کروں گا، جیتوں یا ہاروں، عمران خان کے ساتھ ہوں۔
Table of Contents
سابق حکومت کی اداروں کے ساتھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا مقصد ملک میں مارشل لاء کا نفاذ نہیں، عمران خان لاکھوں افراد کو اسلام آباد میں جمع کرنے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جیل کل بھیجنے والے آج بھیجیں، جیل تو میرا سسرال ہے، میں تو ضمانت بھی نہیں کرواؤں گا، سوچتا ہوں مرنے سے پہلے خود پر ایک فلم بھی بنا لوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ جس ملک میں جائیں گے، آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوگا، ن لیگ کا کچھ نہیں ہوگا، آصف زرداری بہت بڑا فنکار ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس 11 سیٹیں بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دو سال پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گی، ن لیگ میں 2 مختلف جماعتیں ہیں، ایک لیٹی ہوئی ہے جن کے زخم تازہ ہیں، ایک نے جوتا پالش کیا، میں کہتا تھا کہ بوٹ پالش کرنے والا کامیاب ہوگا، گالیاں دینے والے ناکام ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کو الیکشن میں کلین سوئپ کرتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان نے سندھ میں بھی محنت کرلی تو سندھ بھی ساتھ ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام
عید کا دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے، صدر مملکت
-
پشاور: ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار 50 افراد جیل منتقل، پولیس حکام
ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون الرشید کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں 50 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ نیو میانوالی کالونی، قصبہ کالونی، لانڈھی، بلدیہ ساڑھے 5 میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
-
کراچی میں 4200 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، کراچی پولیس چیف
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ میری عید کی شاپنگ گھر والوں نے کی ہے۔
-
بلاول کی بختاور کے بیٹے کیساتھ پہلی عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر بلاول کے ہمراہ شیئر کی ہے، جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔
-
لاہور میں دکان کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر فائرنگ، 5 زخمی
دکاندار احسان مسیح اور اس کے بیٹے اسد مسیح نے فائرنگ کر دی۔ جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
-
کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری، گرمی کی شدت کم ہوگئی
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 27 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔
-
دھرنے سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا کہ فرح کو اگر عمران خان کی ذات کے ساتھ جوڑا جائے گا تو ہم اس کی وضاحت ضرور کریں گے، اسٹبلشمنٹ یا عدلیہ ، کسی سے ذاتی ایشو نہیں ہے۔
-
شہزاد اکبر کا خواجہ سعد رفیق کے بیان پر رد عمل
اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ میں تو نہیں بھاگا، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔
-
صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 170روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمان
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جو کے مطابق فی کس480، کھجور کے مطابق 1600روپے صدقہ فطر ہے۔
-
مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا،خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
-
وزیراعظم اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ امیر قطر نے وزیراعظم کو قطر کے دورے کی جوابی دعوت بھی دی۔
-
عمران خان کا تجربہ ناکام اور ڈبہ فلم ثابت ہوئی، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی سزا معافی کا مجھے علم نہیں، نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں موجود ہیں۔
-
وزیر اعظم کے جانب سے عید کے چاند کی مبارکباد
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کو میری اور میرے اہل خانہ کی طرف سے عید کاچاند مبارک ہو۔
-
مٹیاری: 8 مقامات پر لگی آگ میں 55 گھر جل گئے
مٹیاری میں آگ لگنے سے 55 گھر جل گئے، 8مختلف مقامات پر لگنے والی آگ نے مویشیوں، اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیکر نقصان پہنچایا۔
-
کبڈی پلیئر رضوان علی پاکستان ہاکی کا انٹرنیشنل کھلاڑی بن گیا
پاکستان ہاکی ٹیم کے ابھرتے ہوئے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی کبڈی کے کھلاڑی تھے قد آوور کھلاڑی دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں۔