Categories
Breaking news

پہلا ٹی ٹوئنٹی، ٹاس کس ٹیم نے جیتا؟

Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی، ٹاس کس ٹیم نے جیتا؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس پروٹیز نے جیت لیا ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ سج گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کی لگن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں تو کرکٹ شائقین بھی گھروں میں ٹی وی کے آگے بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ان ایکشن دیکھیں گے۔

آج کے میچ میں گرین شرٹس کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں، وہ ایسے کپتان ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز کی کپتانی کی اور اس میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا ہے۔ پاکستان کے سکواڈ میں محمد رضوان، حیدر علی ، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

’ریلوے میں کام کا ماحول انتا غلیظ ہے کہ میں نے سرینڈر کرنے کو ترجیح دی ‘محکمہ ریلوے کے اعلیٰ افسر نے استعفیٰ دیدیا

دوسری جانب مہمان ٹیم جنوبی افریقہ پہلی بار گرین شرٹس کے خلاف پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے۔

آج کے میچ میں بھی کورونا کے باعث شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کرکٹ کے مداح پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پی ٹی وی سپورٹس یا یوٹیوب پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںکھیلT20

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *