Categories
Breaking news

پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

سکھر ڈویژن میں پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں ریل کی پٹری متاثر ہوئی، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق منگل کی شب سکھر ڈویژن میں کلومیٹر نمبر 352/15 درمیان ریلوے اسٹیشن کوٹ لالو پڈعیدن پر اپ اور ڈاؤن ٹریک پر سات سے آٹھ بجے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا تقریباً 10 انچ لائن کا ٹکڑا ٹوٹ گیا ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک کا 12 انچ لائن کا ٹکڑا متاثر ہوا ہے۔

جائے وقوعہ پر ریلوے پولیس پڈعیدن ہمراہ ریلوے پولیس ملازمان پہنچ گئی، جبکہ سکھر سے امدادی ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا جنہوں نے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے کرائے کے مطابق مختلف ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.