Categories
Breaking news

پٹرول 1 روپے 71 پیسے سستا ہوگیا

Advertisement
پیٹرول کی قیمت میں کمی، نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Table of Contents

x
Advertisement

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کرکے اس کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *