Categories
Breaking news

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3.91 سے بڑھاکر 4.90 روپے فی لٹر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.30 سے بڑھاکر4.13 روپے فی لٹر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

فی لیٹر پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا ٹیکس شامل؟

ایک لٹر پٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ فی لٹر پٹرول پر 11روپے 33 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں عائد ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فی لٹر پٹرول پر 13روپے 62 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے، فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے جی ایس ٹی بھی شامل ہے۔

فی لٹر ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 45 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول ہو رہے ہیں فی لیٹر 9 روپے 79 پیسے جی ایس ٹی کی مد میں شامل ہیں، ایک لٹر ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 14 پیسے لیوی وصول کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *