
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو کیس آیا اس علاقے کو نگرانی میں لے کر مہم چلائی جائے گی۔
اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے دور ے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہم نے پولیو کے تدارک کے لیے پلان بنایا ہے، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پلان رکھیں گے، پولیو وائرس کے تدارک کے پوری قوت سے کام کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی جتنی تشہیر کی گئی اعداد و شمار ویسے نہیں، صحت کارڈ سے متعلق بہت سی شکایات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت کارڈ کو صرف منظم کرتی ہے، اس پر ایسا کوئی فوری اقدام نہیں کریں گے جس سے علاج معالجہ بند ہو جائے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار اکھٹے کررہے ہیں صحت کارڈ کی تشہیر اور عوام پر کتنی رقم خرچ ہوئی، یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ اتنی رقم سے کتنے عوام کو فائدہ ہوا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز قانون پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، ایم ٹی آئی قانون نظرثانی کے بعد وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اپنے دورے میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا ہے اور ینگ ڈاکٹرز کے وفود نے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ دوائیں تین سے چارسو فیصد مہنگی ہوگئی، کوشش ہوگی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
مختلف شہروں میں یومِ علیؓ کے جلوس
یومِ شہادتِ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس برپا کی جا رہی ہیں۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ روانہ
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔
-
امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم
امریکا نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب
کراچی میں کیماڑی بھٹہ ویلیج، گلشن اقبال بلاک ٹین اے، ایف بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔
-
لندن، نواز شریف کی دعوتِ افطار میں بلاول بھٹو کی شرکت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی۔
-
این ایس سی کے بیان کے بعد سازش کی بحث دفن ہوگئی، مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل (این ایس سی) کے بیان کے بعد سازش کی بحث دفن ہوگئی، واضح ہوگیا کوئی سازش نہیں ہوئی۔
-
ملک پر پچھلے پونے چار سال سے نااہل ٹولہ مسلط تھا، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہےکہ ملک پر پچھلے پونے چار سال سے نااہل ٹولہ مسلط تھا، جس نے کرپشن، پروپیگنڈا اور انتقامی سیاست کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔
-
خیبرپختونخوا میں پرتشدد واقعات پر ہوشربا رپورٹ
خیبرپختونخوا میں پرتشدد واقعات پر سینٹرفار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی۔
-
اتنی بڑی دھمکی تھی تو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سےاحتجاج کیوں نہیں کیا؟حناربانی کھر
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید نے پروفیشنل انداز میں اپنا فرض ادا کیا، سائفر میں افغانستان، یوکرین اور پاک امریکا تعلقات پر بات کی گئی تھی۔
-
ٹیلی گرام کی آخری 3 لائنوں میں اسسمنٹ کا ذکر تھا، حنا ربانی کھر
وزیر مملکت نے کہا کہ سفارش کی گئی تھی کہ متعلقہ چینلز کےذریعے ڈی مارش کیا جائے، سازش ہوئی تھی تو متعلقہ چینلز کے ذریعے ڈی مارش کی سفارش کیوں کی گئی؟
-
حکومت سازش کے لفظ سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے، علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت سازش کے لفظ سے کھیلنے کی کوشش کررہی ہے۔
-
ق لیگ کا حکومت پر امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لانے کا الزام
مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی نے حکومت پر امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لانے کا الزام لگادیا۔
-
دوہرے قتل میں ملوث ایم پی اے لاپتہ ہے، سی سی پی او پشاور
سی سی پی او اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہاسٹل میں ایم پی اے فیصل زمان کا کمرہ لاک کردیا۔
-
دوہرا قتل کیس: ملزم فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار
دوہرے قتل کیس میں ملوث خیبرپختونخوا اسمبلی کےرکن فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہوگئے۔
-
بنی گالہ سڑک بنوانے کیلئے عمران خان نے کتنی رقم دی؟ شیخ انصر نے بتادیا
اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کی سڑک بنوانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔