Categories
Breaking news

پولیو ٹیم سے الجھنے پر 16 سالہ لڑکی کیخلاف مقدمہ درج

 پولیو ٹیم سے الجھنے پر 16 سال کی لڑکی گرفتار ، مقدمہ درج

پشاور میں پولیو ٹیم سے الجھنے پر 16 سال کی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم اُسے ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدینہ کالونی میں لڑکی نے پولیو ٹیم سے گھر کےدروازے پر گالم گلوچ کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

لڑکی کو مردانہ پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ثنا ء اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ تھانے میں زیر حراست لڑکی کوضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ فقیر آباد کے مردانہ پولیس اسٹیشن میں لڑکی صبح 11بجے سے بند تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *