Categories
Breaking news

پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے مارے: نوشین افتخار

Advertisement
پولیس نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے مارے: نوشین افتخار

19 فروری کو ہوئے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے الزام عائد کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے برسائے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے ضمنی انتخاب کے پولنگ نتائج غائب ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نون لیگی امیدوار نوشین افتخار نے اپنے بیان میں یہ بات کہی۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولنگ رکنے کی شکایت کی تھی، ڈی ایس پی نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو گولی مار دوں گا۔

نوشین افتخار کا کہنا ہے کہ نون لیگ اس حلقے سے 5 بار جیتی ہے، یہ مسلم لیگ نون کا گڑھ ہے، مجھے توقع نہیں تھی کہ ڈسکہ میں لوگ قتل ہوں گے، یہ این اے 75 کے لوگوں کی جنگ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *