Categories
Breaking news

پولیس نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار دے دیا

Advertisement
پولیس نے مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار دیا

کراچی پولیس نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔

سٹی کورٹ میں مزار قائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔

Table of Contents

x
Advertisement

پولیس نے تفتیش کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔

پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کروادیا اور مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کردیے۔ پراسیکیوشن نے پولیس چالان سے اتفاق کرتے ہوئے چالان کو بی کلاس کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

چالان کے مطابق مریم نواز کی مزار قائد حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کے لئے بند تھا، مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں ہے، کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔

استغاثہ نے اسکروٹنی نوٹ میں کہا کہ مزار قائد سیفٹی اینڈ مینٹیننس آرڈیننس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اگر ایس ایچ او چاہے مزار قائد آرڈیننس کے لیے براہ راست علیحدہ کیس داخل کرسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *